مانگا منڈی میں 2 خطرناک ڈاکو گرفتار

مانگا منڈی میں 2 خطرناک ڈاکو گرفتار

لاہور (اپنے نمائندے سے) مانگا منڈی پولیس نے ڈکیتی و رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ دو ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا مال اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او محمد نعمان کے مطابق افضل عرف ابی اور سرفراز عرف گوگی ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہیں۔ ملزموں سے ہزاروں روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزموں نے متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا۔