لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے‘ مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی گئی

لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے‘ مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی گئی

لاہور (اپنے نمائندے سے) ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے‘ زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر ایک شخص کو گولی مار دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد والٹن روڈ پر شازیہ سے دو ڈاکووں نے زیورات اور دس ہزار روپے چھین لئے اور بدتمیزی بھی کی۔ جس پر شازیہ کے بھائی آصف نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ڈیفنس بی فیز 5 کے رہائشی کے گھر سے ڈاکو 8 لاکھ اور سٹی رائیونڈ مدینہ ٹاون کے رہائشی شوکت کے گھر سے سوا دو لاکھ کی نقدی‘ زیورات اور دیگر قیمتی اشیائ‘ گجرپورہ پینٹ کی دکان سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے‘ موبائل‘ کاہنہ موضع تگڑ میں 16 لاکھ مالیت کی چھ بھینسیں اور تین گائیں‘ فیصل ٹا¶ن میں طاہر اور اس کی فیملی سے سوا دو لاکھ کے زیورات اور نقدی نشتر کالونی سبزی منڈی کے قریب بشیر اور اس کے دوست سے 20 ہزار اور موبائل چھین لئے۔ گڑھی شاہو میں فارمیسی سے 17 لاکھ اور کوٹ لکھپت مین فیروز پور روڈ پر عبدالرزاق کی دکان سے سات لاکھ کا سامان الیکٹرونکس‘ ٹبی سٹی سے خالد اسلام پورہ سے محبوب سول لائن سے انجم سمن آباد سے جواد مسلم ٹا¶ن سے محمد خان گلشن اقبال سے منان ہنجروال سے عمر سبزہ زار سے عمر فیکٹری ایریا احمد باغبانپورہ سے رضوان اور شہزاد جنوبی چھا¶نی سے فیصل غازی آباد سے شہباز کی موٹرسائیکلیں اور غازی آباد سے خلاد جوہر ٹا¶ن سے نعمان مزنگ سے فیض شادمان سے ڈاکٹر احسان کی گاڑیاں چور لے گئے۔