سول ججوں کی بھرتی کیلئے تحریری امتحان آج ہو گا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) 135 سول ججوں کی بھرتی کے لئے تحریری امتحان آج 16 دسمبر کو ہو گا۔ امتحان لاہور گیریژن کالجز میں ہو گا 6 امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ 6 ہزار سے زائد امیدوار تحریری امتحان میں شرکت کریں گے۔