سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست کے ذریعے استدعا کی گئی ہے کہ جیلوں میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی پھانسی کی سزا ختم کرکے اسے عمر قید میں تبدیل کرنے کیلئے حکومت کو قانون سازی کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں پھانسی کے قیدیوں کی فہرست جمع کرواتے ہوئے مﺅقف اختیار کیا ہے کہ اس وقت صوبہ بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے 4612قیدی موجود ہیں