ججز کسی بھی حکمت عملی سے قبل وکلا سے مشاورت کریں: چیف جسٹس ہائیکورٹ

ججز کسی بھی حکمت عملی سے قبل وکلا سے مشاورت کریں: چیف جسٹس ہائیکورٹ

راولپنڈی (آ ن لا ئن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے مراسلہ میں ججوں سے کہا ہے کہ وہ سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے کوئی بھی حکمتِ عملی اختیار کرنے کےلئے وکلاءسے مشاورت کریں۔ جج چیمبرز کا وقت بڑھا سکتے ہیں لیکن عدالتی اوقاتِ کار کا اضافہ سائلین کے وکلاءکی اجازت سے مشروط ہوگا۔ فاضل چیف جسٹس نے 2008 تک کے پرانے مقدمات نمٹانے کے حوالے سے بہترین کارکردگی ظاہر کرنے والے ججوں میں بیس(20) لیپ ٹاپ تقسیم انعام کرنے کا بھی اعلان کیا ۔