اکبر چوک میں پولیس مقابلہ کانسٹیبل اور ڈاکو زخمی

اکبر چوک میں پولیس مقابلہ کانسٹیبل اور ڈاکو زخمی

لاہور (اپنے نمائندے سے) فیصل ٹاو ن کے علاقے اکبر چوک کے قریب مجاہد سکواڈ کے دو اہلکاروں اور موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوو ں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے پر ایک ڈاکو یاسر اور کانسٹیبل عرفان زخمی ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو جناح ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ زخمی ڈاکو بھائی پھیرو کا رہائشی بتایا گیا۔