گوجرانوالہ:کھیت سے زخمی حالت میں ملنے والا نوجوان دم توڑ گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نواب چوک کے قریب سے زخمی حالت میں ملنے والا نوجوان دم توڑ گیا۔ نواحی علاقہ ونیہ والا کا رہائشی جواں سالہ سہیل گزشتہ روز شدید زخمی حالت میں نواب چوک کے قریب کھیت سے ملا اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا سہیل لڑکی کو ملنے گیا تھا جہاں پر لڑکی کے لواحقین نے اسے قابو کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تفتیش کی جارہی ہے۔