کسٹمز نے ایک ماہ میں 8 کروڑ روپے سے زائد کا سامان قبضے میں لے لیا

لاہور(خبر نگار) کسٹم انٹی سمگلنگ لاہور نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 8 کروڑ روپے سے زائد کا سامان قبضے میں لے لیا۔ قبضے میں لئے گئے سامان میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ایساف افواج کا سامان بھی شامل ہے۔ قبضے میں لئے گئے سامان میں 500 کے وی کے دو ،350 کے وی کا ایک اور75 کے وی کا ایک جنریٹر جو نیٹو فوج کے زیر استعمال تھے پشاور سے لاتے ہوئے قبضے میں لئے گئے۔ دیگر سامان سمگل شدہ گاڑیاں کمپیوٹر ایل سی ڈی، مردانہ و زنانہ قیمتی کپڑا، خشک دودھ، ویلڈنگ الیکٹروڈ، سٹیل شیٹس، پلاسٹک دانہ، آٹو سپیرپارٹس، المونیم فوائل اور دیگر سامان شامل ہے۔