کاہنہ میں ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکوﺅں کا گروہ سرگرم

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوث ڈاکوﺅں کے سرگرم گروہ نے مقامی پولیس اور شہریوںکی نیندیں حرام کر دیں، چھ ماہ سے پندرہ سے زائدڈاکوﺅں کا گروہ علاقے میںسر گرم ہے شہری سر شام ڈاکوﺅں کے خوف سے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں،ڈاکوﺅں کا گرہ حلیہ بدل کر علاقے میں گھوم پھر رہاہے جواکثر پولیس کی وردیاں پہن کر واردات کرتے ہیںڈاکوﺅں نے چند روز قبل جھیڈو روڈ پر پورے ٹاﺅن کو لوٹ لیا پرانہ کاہنہ میں پوری گلی کا صفایا کر دیا چار روز قبل نبی بخش کے رہائشی چوہدری غلام مصطفی کے گھر سے 75 لاکھ روپے لوٹ لیے پولیس کی وردیاں پہن کر لوٹنے والے ڈاکوﺅں نے چند روز میں ہی کروڑوں سے زائد کی وارداتیں کر ڈالیں۔