کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر سمیت 2 افراد کا قاتل گرفتار

کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر سمیت 2 افراد کا قاتل گرفتار

لاہور (نامہ نگار)سی آئی اے پولیس نے سمن آباد کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر میاں کاشف سمیت دو افراد کو قتل کرنے میں ملوث مبینہ ملزم اطہرکو گرفتار کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم اطہر کے باز اور سینے پر بھی گولیاں لگی تھےںاور وہ علاج کے دوران ہسپتال سے فرار ہو گیا تھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم اطہر دبئی فرار ہو گیا تھا۔ اس کے وطن واپس آنے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر اسے نواں کوٹ سے گرفتارکر لیا ہے ۔