ڈاکوﺅں نے لاکھوں کا مال لوٹ لیا، 6 کاریں، 2 موٹرسائیکلیں چوری

ڈاکوﺅں نے لاکھوں کا مال لوٹ لیا، 6 کاریں، 2 موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ چور 6 کاریں اور 7 موٹر سائیکل لے اڑے۔ ڈاکوﺅں نے ساندہ کے علاقہ میں حماد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 13 لاکھ، غازی آباد میں ایوب کے گھر سے 11 لاکھ روپے، سمن آباد میں عارف کے گھر سے 10 لاکھ، فیصل ٹاﺅن میں جمشید کے گھر سے 8 لاکھ، ہربنس پورہ میں یونس کے گھر سے 8 لاکھ، قلعہ گجر سنگھ میں آصف کے گھر سے 6 لاکھ، ستوکتلہ میں فہیم کے گھر سے 5 لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن میں قدوس کے گھر سے 3 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے وحدت کالونی میں فیاض اور اسکی فیملی سے 5 لاکھ، گرین ٹاﺅن میں فیصل اور اسکی بیوی سے 3 لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ اقبال ٹاو¿ن کے علاقہ مون مارکےٹ مےں شاہد مقبول بنک سے رقم نکلوا کر باہر نکلا توڈاکوو¿ں نے اس سے 4 لاکھ 90 ہزار روپے رقم اور گھڑی چھین لی۔ ڈاکوو¿ں نے شہر کے مختلف علاقوں مےں راہزنی کی واردوتوں مےں 13 شہرےوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔ چوروں نے اسلام پورہ میں زاہد کی موبائل شاپ سے 7 لاکھ کے موبائل فون، کالنگ کارڈ اور دیگر سامان، لوئر مال میں شہباز کی دکان سے 4 لاکھ کا سامان جبکہ مانگا منڈی میں وقار کی حویلی سے 2 لاکھ کا سامان چوری کرلےا۔ چوروں نے گلبرگ سے عدےل، کاہنہ سے نواز ،لوئر مال سے شکیل، سمن آباد سے آصف، فےصل ٹاو¿ن سے مجتبی، ماڈل ٹاﺅن سے ذوالفقار کی کارےں جبکہ ستوکتلہ سے شاکر، شفیق آباد سے یوسف، سرور روڈ سے جمےل، ریس کورس سے ارشد، شادمان سے پروےز، گلشن راوی سے فرخ، اقبال ٹاو¿ن سے عمےرکی موٹر سائیکلیںچوری کرلےں۔ ماچھیوال سے نامہ نگار کے مطابق بیوپاریوں سمیت بس مسافروں سے ڈاکوﺅں نے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی نقدی اور سامان لوٹ لیا۔ مسافروں نے پکھی موڑ پر شدید احتجاج کیا ایک کوچ جس میں کشمیر میں جانور فروخت واپس آنے والے بیو پاری بھی تھے جب منڈرانج سر گودھا کے قریب پہنچی تو پانچ ڈاکو جو کہ اسلحہ سے لیس تھے، نے درخت کاٹ کر سڑک پر پھینک کر روڈ بلاک کر دی۔ بس رکنے پر ڈاکوﺅں نے جان سے مارنے کی دھمکی دیکر مسافروں سے ایک کروڑ 30 لاکھ کا مال چھین لیا۔