چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے

لاہور (نامہ نگار )قائمقام چیف ٹریفک آفیسر لاہور چوہدری محمد اظہر گجر نے عید کے موقع پر شہریوں میں روڈ سیفٹی بارے شعور اجاگر کرنے کےلئے گزشتہ روز اسمبلی ہال چوک میں آگاہی پمفلٹس جبکہ بچوں میں عید گفٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوںکویہ باورکراناہے کہ دوران سفر حفاظتی اقدامات اپنانے میںانہی کا ہی فائدہ ہے اور ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کےلئے ہی ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ خوشی کے پرمسرت موقع پر اپنے بچوں کو ون ویلنگ،خطرناک انداز میں گاڑی/موٹر سائیکل چلانے اورتیز رفتاری سے اجتناب کرنے بارے بریف کریں ۔