پنجاب میں 6 افسروں کے تبادلے و تقرری‘ راجہ بشارت ڈی پی او، احمد اسحاق آر پی او سرگودھا تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر+نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 6 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محمد عابد امین ڈپٹی ڈائریکٹر ایجنسی فار بارانی ایریاز ڈویلپمنٹ راولپنڈی کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل کمشنر کنسالڈیشن راولپنڈی لگایا گیا ہے۔ نادیہ ثاقب او ایس ڈی کو ڈپٹی ڈائریکٹر اے بی اے ڈی لگایا گیا ہے۔ آر پی او سرگودھا محمد طاہر کو ٹرانسفر کرکے خالی آسامی پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا ہے احمد اسحاق جہانگیر آر پی او فیصل کو آر پی او سرگودھا لگا دیا گیا ہے۔ دریں اثنا انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس خان بیگ نے دو افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فیصل رانا کو ایس ایس پی، سٹی ٹی ڈی پنجاب جبکہ ایس پی، سٹی ٹی ڈی راولپنڈی راجہ بشارت محمود کو ڈی پی او سرگودھا کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔