وزیرداخلہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کی واپس لاہور تقرری کا نوٹس لے لیا

وزیرداخلہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کی واپس لاہور تقرری کا نوٹس لے لیا

لاہور(خبر نگار) وزیرداخلہ چودھری نثار نے کرپشن کے الزام میں ایف آئی اے لاہور سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر (اسلام آباد) تبدیل کئے جانیوالے ایڈیشنل ڈائریکٹر شاہد حسین کی میڈیکل بنیادوں پر لاہور واپس تقرری کا سخت نوٹس لے لیا۔ چودھری نثار نے احکامات جاری کئے ہیں کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے جو یہ فیصلہ کرے کہ شاہد حسین کی بیماری کی نوعیت کیا ہے اور کیا وہ واقعی اس قابل نہیں کہ لاہور سے راولپنڈی کا سفر بھی کر سکیں۔