قیدیوں کی ضمانتوں کیلئے ماتحت عدالتوں میں رش عملہ نے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے زیادہ کام کیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) صوبائی دارالحکومت کی ماتحت عدالتوں میں عید اپنوں کے ساتھ منانے کےلئے گزشتہ روز بھی مختلف مقدمات میں گرفتارملزموں کی جانب سے دائر درخواست ضمانتوں کی بھر مار رہی۔ صبح عدالتیں کھلنے سے عدالتی وقت کے خاتمے تک عدالتوں میں سائلین کا بے پناہ رش رہا اس دوران جوڈیشل افسران نے بھی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جیلوں میں بند حوالاتی ملزموں کی درخواست ضمانتوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی۔