فیروز والا: ویگن نے محنت کش کو کچل کر ہلاک کر دیا

فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ پر تیز رفتار ویگن نے ٹکر مار کر محنت کش کو کچل ڈالا۔ جو موقع پر جاں بحق وہ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہاﺅسنگ کالونی کے قریب محنت کش عبدالمجید سڑک عبور کررہا تھا کہ شیخوپورہ سے لاہور آنے والی ویگن نے اسے سائیڈ مار کر روند ڈالا جو موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے ویگن ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔