فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے علما بھرپور کردار ادا کریں: آئی جی پنجاب

لاہور(نامہ نگار)صوبے مےں دہشت گردی کا خاتمہ صرف اور صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے ہی کےا جا سکتا ہے اور اس سلسلے مےں تمام طبقہ ہائے فکر کے علماءہر قسم کے تعصب سے بالا تر ہو کر اپنا کردار ادا کرےں تاکہ ان کے باہمی تعاون سے صوبے مےں امن و امان کی صورت حال کو مزےد بہتر بناےا جا سکے۔ان خےالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولےس پنجاب خان بےگ نے گزشتہ روز سنٹرل پولےس آفس لاہورمےں اہل تشےع علما کے 10رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کےا۔ وفد مےںالحاج حےدر علی مرزا،سےد ناصر عباس، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ حسن ہمدانی، سفےر عباس شہانی (اےڈووکےٹ)، سےد خرم عباس نقوی، رائے ناصر علی، رانا ماجد علی، مظاہر عباس اور اسد عباس نقوی شامل تھے۔