عید پر امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کیلئے فیروز والا کو 3 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا

فیروزوالہ(نامہ نگار) عید کے ایام میں امن و عامہ کے لئے صورتحال بہتر رکھنے کے لیے سرکل فیروزوالہ کو تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔ ڈی۔اےیس۔ پی فیروزوالہ احسان الہٰی کھوکھر نے بتایا کہ عید کے موقع پر اےیس۔اےیچ۔او ز صاحبان اپنے اپنے علاقہ میں شفٹ وار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ اور عید گاہوں میں سیکورٹی کے نظام کو بہتر رکھنے کے لیے پولیس نفری اور مساجد کی سیکورٹی اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔