عدالتی خبریں

لاہور(وقائع نگار خصوصی) کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث فیوچر کنسرن کے خلاف مزید کارروائی کی رپورٹ طلب25اکتوبر تک ملتوی ۔٭....سیاسی بنیادوں پر ترقیاں دینے کےخلاف دائر درخواست پر چیف ایگزیکٹولیسکو،جنرل منیجرپیپکو اور منیجر ایچ آر کو عدالت میں طلب٭.... عدالت نے شہری محمد رفیق کو متعلقہ پولیس کی طرف سے حراساں کرنے سے روکتے ہوئے کیس نمٹا دیا ٭....متروکہ وقف املاک کے 416ملازمین کو 18اکتوبر تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم٭....منشیات کے مقدمہ میں ملزم ساجد علی اٹھارہ ماہ قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا٭....منشیات کے مقدمہ میں ملزم ساجد عرف رنگیلا کو دو ماہ قید اور دس ہزار روپے جرمانہ٭....عدالتی حکم عدولی کا نوٹس، چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف سی سی پی او کو 155 سی کے تحت کارروائی کا حکم۔٭....مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی رمضان بھٹی اور سب انسپکٹر رمضان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ٭....آصف علی بخاری وغیرہ کے خلاف دائر الہدی میڈیکل کالج فراڈ ریفرنس کی سماعت23 اکتوبر تک ملتوی۔وزارت داخلہ نے 3 اہم انکوائریوں سے متعلق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سے تفصیلات طلب کر لیں