شہریوں پر جھوٹے مقدمات بنانے والے افسران کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں: چودھری شفیق

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمدنے ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی سمن آبادمحمد اعجازخان کی سرزنش کرتے ہوئے اس سے جواب طلبی کر لی ہے جبکہ ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے مقدمات درج نہ کرنے پر ایس ایچ او ملت پارک مظہر الحسنین کی سخت سرزنش کرتے ہوئے اسے برطرفی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔سی سی پی او نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کو نظر انداز کر کے شریف شہریوں پر ناجائز اسلحہ اور منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کرنے والے ایس ایچ اوز کو محکمہ سے برطرف کر دیا جائے گا اور ایسے سرکل افسران کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اِن خےالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز پولےس لائنز قلعہ گجر سنگھ مےں اقبال ٹاﺅن ڈوےژن کی کرائم مےٹنگ مےں مختلف پولےس اہلکاروں کی ناقص کارکردگی پر سرزنش کرتے ہوئے کےا۔ مےٹنگ مےں ڈی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے، ڈی آئی جی انوےسٹی گےشن ذوالفقار حمےدو یگر موجود تھے۔