شادباغ ‘ گجرپورہ ‘ شفیق آباد میں 3 افراد کی پراسرار ہلاکت

لاہور(سٹاف رپورٹر) شادباغ ،گجر پورہ اور شفیق آباد کے علاقے میں 3افرادپر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے پولیس نے نشئی قرار دیتے ہوئے لاشیں پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہے معلوم ہوا ہے کہ گجر پورہ کے علاقہ نظام آباد میں 40سالہ شخص اور شفیق آبادکے علاقہ امین پارک کے قریب30سالہ نامعلوم شخص کی سڑک کنارے لاش پڑی تھی جبکہ تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچنے والا پرویز ہسپتال پہنچتے ہی اچانک دم توڑ گیا واقعات کی اطلاع وہاں کے مقامی افراد اور ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو دی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے لاشوں کو پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجوا دیا پولیس کے مطابق مرنے والے تمام افراد دیکھنے میں نشئی معلوم ہوتے ہیں اور زیادہ نشئہ کرنے سے ان کی موت ہوئی ہے تاہم پوسٹمارٹم رپوٹیں آنے کے بعد ان کی اموات کی وجوہات معلوم ہو سکے گی جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔