خاتون کے قتل کا معمہ حل، قاتل سہیلی کا شوہر پولیس رضا کار نکلا

فےروزوالہ(نامہ نگار) فےروزوالہ پولےس نے دو ماہ قبل گھر کی دہلےز پر قتل ہونے والی خاتون کے قتل کا معمہ حل کرلےا۔ قاتل ، مقتولہ کی سہےلی کا شوہر اور پولےس رضاکار نکلا۔ ڈی۔اےس۔پی فےروزوالہ احسان الہٰی کھوکھر نے مےڈےا کو بتاےا کہ دو ماہ قبل مغل پارک مےں اےک خاتون ولاےت بی بی عرف ولائتوں کو فون کے ذرےعے گھر سے باہر بلاےا گےا۔ اور گولےاں مار کر ہلاک کردےا۔ مقتولہ کو آخری فون کال موصول ہونے کے ڈےٹا کی روشنی مےں پولےس نے اس پرُاسرار قتل کا معمہ حل کرکے مقتولہ کی سہےلی کے شوہر ظفر اقبال کو حراست مےں لے لےا۔ جس نے ابتدائی تفتےش مےں قتل کی واردات کا انکشاف کےا۔ولایت اےک قحبہ خانہ کی مالکن تھی ۔جس نے اس کی بےوی کو سہےلی بنا کر اس سے دہندہ شروع کروادےا۔ جس کا ظفر اقبال کو علم ہوا تو اس نے اسے کو قتل کرنے کا منصوبہ بناےا۔