کوڑے کے ڈھیر سے ملنے والی جلی ہوئی نعش کی شناخت نہ ہو سکی

لاہور (نامہ نگار) قائد اعظم انڈسڑیل اسٹیٹ کے علاقہ میں کوڑے کے ڈھیر سے ملنے والی جلی ہوئی نعش کی تاحال شناخت نہےں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق 35سالہ نامعلوم شخص کو قتل کر کے نعش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر آگ لگائی گئی ہے۔ پولےس نے مقتول کی شناخت کے لئے مقامی مساجدا ور آبادیوں میں اعلانات کرائے۔