ڈیفنس میں چوکیدار قتل، 32 سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت

ڈیفنس میں چوکیدار قتل، 32 سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت

 لاہور(نامہ نگار)ڈیفنس اے کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 52سالہ چوکیدار کو چھری سے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔ شبہ ظاہر کےا جا رہا ہے کہ اسے ڈکےتی مزاحمت پر قتل کےا گےا ہے۔ گزشتہ روز وہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اسے نامعلوم افراد نے چھری سے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گےا جہاں ڈاکٹروںنے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ علاوہ ازیں نولکھاکے علاقہ میں نوری مسجد کے قریب نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق متوفی حلئیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔