ٹریفک حادثات: لڑائی جھگڑے میں 2خواتین سمیت 12افراد زخمی

ٹریفک حادثات: لڑائی جھگڑے میں 2خواتین سمیت 12افراد زخمی

فیروز والا (نامہ نگار) ٹریفک حادثات، لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 2خواتین سمیت 12افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر کھوڑی اور رانا ٹاﺅن کے ایریا میں ٹریفک حادثات کے دوران متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث چھ افراد، بیگم کوٹ کے قریب کار و موٹر سائیکل میں تصادم سے میاں بیوی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ ٹھیکیدار نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے حملہ کر کے ذیشان، گھریلو جھگڑے پراکرم نے چھری کے وار کر کے اپنی بیوی بھاوج شریفاں بی بی، شاہدرہ میں ملزمان نے تشدد کر کے اسلم کو زخمی کر دیا۔