محرم الحرام میں امن کیلئے سکیورٹی پلان تیار، 20 ہزار اہلکار ڈیوٹی دینگے

محرم الحرام میں امن کیلئے سکیورٹی پلان تیار، 20 ہزار اہلکار ڈیوٹی دینگے

 لاہور (نامہ نگار) محرم الحرام مےں امن امان کے قےام، مجالس اور جلوسوں کو سکےورٹی فراہم کرنے کے لئے لاہور پولےس اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور اس مقصد کے لئے دوران محرم 20 ہزار سے زائد پولےس افسران اور اہلکار سکےورٹی کے فرائض سرانجام دےں گے۔ ان خےالات کا اظہار سی سی پی او لاہورمحمد اسلم ترےن اور ڈی آئی جی آپرےشنز رائے طاہر نے امن کمےٹی کے اےک اجلاس سے گفتگو کے دوران کےا۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر مےں محرم کے دوران 5850 جلوسوں اور مجالس کو بھر پور سکےورٹی فراہم کرنے کے لئے لاہور پولےس نے اےک جامع سکےورٹی پلان تشکےل دےا ہے جس کے تحت مجالس اور جلوسوں کو اے، بی اور سی کےٹگری مےں تقسےم کےا گےا ہے۔ ڈی آئی جی آپرےشنز نے ےہ بھی بتاےا کہ مرکزی کنٹرول روم ڈی آئی جی آپرےشنز آفس مےں بناےا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ تمام ڈوےژنل اےس پےز کے دفاتر مےں بھی کنٹرول روم قائم کئے جائےں گے۔