فیروز والا: اغوا کے ملزم کی ہلاکت پر ورثاءکا احتجاج، روڈ بلاک

فیروزوالا (نامہ نگار) اغوا کے مقدمہ کا ملزم 60سالہ محمد سلیم کی ہلاکت پر ورثاءاور شہریوں نے بیگم کوٹ چوک کے قریب نعش سڑک پر رکھ کراحتجاج کیا۔ ٹریفک معطل کر دی۔ سلیم کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دی۔ بتایا گیا ہے کہ میاں کالونی (کوٹ عبدالمالک) تھانہ فیکٹری ایریا کے ذوالفقار علی کی بیٹی اغوا ہو گئی جس کا مقدمہ محلہ دار محمد سلیم اس کی بیوی اور بیٹوں طارق سلیم وغیرہ کے خلاف درج کیا گیا۔