جی پی او چوک بم دھماکے کی سماعت مکمل، خصوصی عدالت پیر کو فیصلہ سنائے گی

لاہور (وقائع نگار) چار سال قبل جی پی او چوک میں بم دھماکہ میں 27افراد کی ہلاکت کے مشہور مقدمہ کی سماعت گذشتہ روز مکمل کر لی گئی۔ عدالت پیر کو جیل میں کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کی گئی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے چار گواہ فوت ہو گئے۔ 79گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ جبکہ 33گواہوں کو استغاثہ نے غیرضروری سمجھتے ہوئے ترک کر دیا۔