باپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالی لڑکی سپرد خاک، ملزم بدستور روپوش

لاہور (نمائندہ خصوصی) بادامی باغ میں منگل کے روز بیٹی ناصرہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا باپ امانت علی بدستور روپوش ہے جبکہ مقتولہ کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ امانت علی بیٹی کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔ انکار پر اسے قتل کر دیا۔