ہنڈی کا کاروبار کرنے والا گرفتار

ہنڈی کا کاروبار کرنے والا گرفتار

لاہور ( خبرنگار) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ہال روڈ پر چھاپہ مار کر ہنڈی حوالے کا کاروبار کرنے والے ملزم  شہباز بٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی اور کروڑوں روپے مالیت کی ہنڈی حوالے کی رسیدیں قبضے میں لے لیں ۔