ہائی کورٹ: چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل

ہائی کورٹ: چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہورہائیکورٹ نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم معطل کردیا، لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع  نے کیس کی سماعت شروع کی تو متروکہ وقف املاک بورڈ کے لیگل ایڈوئزرناصر اعوان نے موقف اختیار کیاکہ سیشن عدالت نے ملازمین کو ہراساں کرنے پر چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے رکھا تھا جوحقائق کے برعکس ہے ۔