کاہنہ: پولیس بااثر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ پولیس کا با اثر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی سے گریز،مقامی پولیس رشوت خوروں سے بھاری نذرانہ لے کر خاموش علاقے میں منشیات فروشی کے مکروح دھندے میں مزید اضافہ  اہل علاقہ ذہنی اضطراب کا شکار ،سی سی پی او لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں منشیات فروشی کا مکروھ دھندہ عروج پر ہے منشیات فروش چرس، افیون ،شراب اور گردا دیدا دلیری سے مقامی پولیس کی سرپرستی میں گلی کوچوں میں فرو خت کر رہے ہیں اس نشے کو پینے سے کئی نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔