پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 10گروہوں کے 75ملزم گرفتار

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،  10گروہوں کے 75ملزم گرفتار

فیروز والا (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایت پر شیخوپورہ ریجن پولیس نے اشتہاریوں، ڈاکوئوں، منشیات فروشوں سمیت اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوئوں کے خطرناک دس گروہوں کے سرغنوں سمیت 75 ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تقریباً سات کروڑ روپے مالیت کا لوٹا ہوا سامان زیورات، نقدی، گاڑیاں اور دیگر قیمتی مال اور جدید اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد کرلیا ہے، سرچ آپریشن کے دوران پوری ریجن میں سینکڑوں گھروں کو چیک کیا گیا اور ان ریکارڈ بھی دیکھا گیا، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔