ویگن کی زد میں آنے اور موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرانے سے 2افراد ہلاک

ویگن کی زد میں آنے اور موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرانے سے 2افراد ہلاک

لاہور(سٹاف رپورٹر) جوہر ٹاون کے علاقے میں تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے 22سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا معلوم ہوا ہے کہ 22سالہ سلمان موٹرسائیکل نمبری lea3522  پر جوہر ٹاون کے علاقے اللہ ہو چوک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار ویگن kQ1595  نے بے قابو ہو کر اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سلمان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ،پولیس نے  ویگن ڈرائیور محمد علی کو گرفتار کر لیا۔چوہنگ کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کھمبے میں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا ، نامعلوم نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک اس کی موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابوہوکر کھمبے سے جا ٹکرائی سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔