موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کے 3ملزم پکڑے گئے

موٹرسائیکل چوری کرنے والے  گروہ کے 3ملزم پکڑے گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف صدر نے شاپنگ سنٹرز، ہائوسنگ سوسا ئٹیوں ،پلازوں اور پارکنگ سٹینڈز کے باہر سے  موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے3ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ 18موٹرسائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے ، پولیس ٹیم نے دیمااور اس کے 2ساتھیو ں شہزاد اور مجا ہد کو گرفتار کر لیا۔