مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت، ساتھی بری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیر احمدنے قتل کے مقدمے میں ملوث راشد بٹ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔مجرم کے ساتھی کو عدم شہادت کی بناپربری کرنے کا حکم دے دیاہے ۔ ملزمان راشد بٹ اور عبدالرحمان کے خلاف تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے مخالف کو قتل کر دیا تھا ۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل کرکے  مذکورہ فیصلہ سنا دیا ۔