مختصر عدالتی خبریں

مختصر عدالتی خبریں

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)اے ٹی ایم کارڈ کی ناقص کارکردگی پرنجی بنک کے سربراہ اور بنک کی ہائی کورٹ برانچ کے مینجر کو  پچاس ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم ٭لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا ممبران کی تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے سی این جی لائسنس  جاری نہ کرنے پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا٭لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدالت عالیہ کے سابق جج ارشد جہانگیر کی پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی٭ عدم شہادت کی بناپر ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں ملوث علی حسن اور مطلوب کو بری کرنے کا حکم ۔