شہری لاکھوں کے مال سے محروم، 2 گاڑیاں، 13 موٹرسائیکل چوری

لاہور+ فیروز والہ (سٹاف رپورٹر+نامہ نگار) شہر میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کے مال سے محروم کر دیا گیا جبکہ چور 2 گاڑیاں اور 13 موٹرسائیکل لے گئے۔ نواب ٹاﺅن کے علاقہ جے بلاک میں صا بر کے گھرسے ڈاکوﺅں نے 4 لا کھ کی نقدی ، زیورات ، گلشن اقبال کے علاقہ کریم بلاک کے شیراز کے گھر سے6 رائیو نڈ سٹی میں ارشا دسے 1لاکھ ،گا رڈن ٹاﺅن میں سمیع سے90ہزار لبر ٹی مارکیٹ سے احسا ن سے 55 ہزار اور مو با ئل فون ،اچھر ہ میںاحسا ن سے 27ہزار ،شیر ا کوٹ میں محسن سے 35ہزار، اقبال ٹاﺅن میںعلی سے15ہزار ، فیکٹر ی ایر یا میں جاوید سے 18ہزار کی نقدی و موبائل ،شما لی چھاﺅنی میں 27 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل وغیرہ چھین لئے گئے۔ شاہدرہ ٹاﺅن سے اصغر،گڑھی شاہو سے علی،نو لکھا سے فیضان، داتا دربا ر سے رفیق، مصری شاہ سے طارق بٹ، شما لی چھا ﺅ نی سے عرفان، جنوبی چھاﺅنی سے احمد، فیصل ٹاﺅن میں آصف کاہنہ نو میں عطا، نشترکانونی میں صدیق، لیاقت آباد میں اصغر،چوہنگ میں منیر اور جوہر ٹاﺅن میں کا کاکی موٹرسائیکلیں اور ٹاﺅن شپ سے پر وفیسر طاہر،کوٹ لکھپت سے زاہد کی گاڑیاں چوری کر لیں گئیں۔ علاوہ ازیں لاہور روڈ کی آبادی میں 4 کار سوار ڈاکوں نے ایک شخص اور اس کی والدہ کو روک کر زیورات اور نقدی چھین لی، رحمانپورہ میں ڈاکوں نے عثمان کو روک کر ایک لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔ شاہدرہ میں ساجد اور اس کی فیملی کو لوٹ لیا گیا۔
ڈاکے