سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 3روز میں 14 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی: سی ٹی او

سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 3روز میں 14 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی: سی ٹی او

لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب  حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور اس بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔سیٹ بیلٹ کی پابندی یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈائون کے دوران 3 دن میں ابتک 14663افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سی ٹی او نے کہا کہ اس سلسلے میںگذشتہ دنوں لبرٹی گول چکر کے قریب ٹریفک آگاہی کیمپ کا آغاز کیا گیاتھاجس کے ساتھ ہی شہر بھرمیںسیٹ بیلٹ کے استعمال کی ترغیب دینے اور عوام میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائی گئی ۔