زائد المعیاد ادویات کی فروخت پر 7سٹور سیل

فیروز والا (نامہ نگار) محکمہ صحت کی ٹیم نے فیکٹری ایریا، فیروز والا اور مریدکے میں چھاپے مار کر زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے والے سات سٹور پکڑ لئے، ان سٹوروں کو سیل کردیا گیا، پولیس نے محکمہ صحت کی ٹیم کی رپورٹ پر سٹوروں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں، علاوہ ازیں سپیشل ٹیم نے راوی پار کے علاقے میں چھاپے مار کرناقص گوشت فروخت کرنے والے تین قصاب پکڑ لئے، ناقص گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیا گیا۔