رومانیہ سے ملک بدر ہونے والا نوجوان اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2افراد گرفتار

لاہور (خبر نگار ) لاہور ائیرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن   نے رومانیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے مسافر خرم کو گرفتار کر لیا ہے ۔   لاہور ائیرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن نے جعلی ویزوں پر ملائشیا اور جنوبی افریقہ سفر کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد غلام مرتضیٰ اور شہزاد حسن کو گرفتار کر لیا  ۔