رائیونڈ: چوروں اور کباڑیوں کا گٹھ جوڑ، پولیس سرپرست بن گئی

رائے ونڈ ( نامہ نگار ) کباڑئیے چوروں کے ساتھی، پولیس سرپرست بن گئی ،رائے ونڈ،جیا بگا، فیکٹری ایریا میں چوری کی وارداتوں کا سامان سکریپ کی شکل میں خفیہ کباڑخانوں میں پہنچایاجاتا ہے ۔فیکٹری ایریا میں زیر تعمیر اور بند ملز کے مبینہ جرائم پیشہ سکیورٹی گارڈ ز بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں۔ لٹنے والے فیکٹری مالکان اور دیگر متاثرین سرپکڑ کر بیٹھ گئے ۔طویل عرصے سے کسی کو انصاف اور مال مسروقہ نہیں مل سکا۔بااثرکباڑیوں کے گردونواح کے بدنام زمانہ چور گروہوں کے ذریعے یہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے ۔