خاتون نے دھرمپورہ انڈر پاس پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

خاتون نے دھرمپورہ انڈر پاس پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

لا ہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں نامعلوم خا تون نے اوور ہیڈ برج سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دی۔ معلوم ہواکہ دھرمپو رہ انڈر پا س کے اوپر کھڑ ی خا تو ن نے اچا نک چھلا نگ لگا دی اور گاڑی نمبر LEB-5467  سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئی اورموقع پر ہی دم تو ڑ گئی۔ پولیس نے وہاں موجود لوگوںسے ملنے والی معلومات پر تحقیقات شروع کر دیں۔پو لیس کے مطابق بظاہر خا تون کا ذہنی تو از ن درست نہیں لگتا تاہم اصل صو رتحا ل اس کی شنا حت کے بعد ہی سا منے آ سکے گی متوفیہ کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔ تھانہ ہیر کے علاقے میں مبینہ طور پرسکیورٹی گارڈ نے کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں بھجوا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈ عابد نے مبینہ طور پر اچانک اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی مار لی۔ فائر کی آواز سن کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ سکیورٹی گارڈ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ متوفی تلہ گنگ کا رہائشی تھا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل بات سامنے آ سکے گی۔ چشتیاں سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں 43 فتح میں شادی شدہ نوجوان افتخار نے ناراض بیوی سے تنگ آکر زہریلی سپرے پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔  موچھ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ پائی خیل کے علاقہ غنڈی میں گھریلو جھگڑے پر عارف خان کی 30 سالہ بیوی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ میانوالی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ تری خیل میں نوجوان ارشد نے مبینہ طور پر خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی۔ نواحی قصبہ موچھ کے 18 سالہ نوجوان اکرم خان نے مبینہ طور پر نشہ آور گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔