کاہنہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

کاہنہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

لاہور+کاہنہ (نامہ نگاران) کاہنہ میں جعلی پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ، مخبر خاص کی اطلاع پر ناکہ لگایا پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوامقامی پولیس ،تفصیلا ت کے مطابق سواآصل چوکی پولیس کو ایک مخبر نے اطلاع دی کہ آج رائیونڈ روڈ پرڈاکو ناکہ لگنے والا ہے،خاص اطلاع ملنے پر سوا اصل چوکی انچارج سرور نے رائیونڈ روڈ پر ناکہ لگا لیا، کاہنہ کے علاقہ پانڈوکی گاﺅں کی طرف سے تین موٹر سائیکل سوار مبینہ تین ڈاکو آرہے تھے پولیس کے مطابق ڈاکوﺅںنے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو نواز عرف ٹیڈی موقع پر ہلاک ہو گیاجبکہ،سونو اور بلی ڈاکو کھیتوں کی آڑ لیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ، مخبر نے ہی ہلاک ہونے والے ڈاکو گرین ٹاﺅن کا رہائشی نواز عرف ٹیڈی کی شناخت کی ،ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے تینوں ڈاکو پہلے سے ہی گرفتار کیے ہوئے تھے۔