نولکھا میں محنت کش کو قتل کر کے سر تن سے جدا کر دیا

نولکھا میں محنت کش کو قتل کر کے سر تن سے جدا کر دیا

لاہور (نامہ نگار) نولکھا کے علاقہ مےں تےن افراد نے کوارٹر مےں گھس کر 22 سالہ محنت کش کو بے دردی سے خنجر سے گلا کاٹ کر قتل کر دےا اور فرار ہو گئے۔ گذشتہ صبح سوےرے ہماےوں رشےد اور اس کا دوست صدےق کمرے مےں سو رہے تھے جبکہ باقی محنت کش کوارٹر کی چھت پر سوئے ہوئے تھے، اس دوران تےن نامعلوم افراد نے کوارٹر مےں گھس کر افراد نے بے دردی سے خنجرسے ہماےوں کا گلا کاٹ کر گردن تن سے جدا کر دی ۔ اطلاع پر پولےس نے موقع پر پہنچ کر لا ش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ مقتول ہماےوں کے کمرے مےں موجود دوست صدےق نے پولےس کو بتاےا صبح سوےرے 3 افراد کوارٹر مےں داخل ہوئے۔ ان مےں 2 کے پاس پستول اور تےسرے کے ہاتھ مےں خنجر تھا۔ کمرے مےں داخل ہوتے ہی تےنوں نے پہلے ہماےوں رشےد کو مارنا شروع کےا اور مجھے کہا کہ شور مچاےا تو تم کو بھی مار دیں گے، جس کے بعد تےنوں نے مل کر خنجر سے ہماےوںکی گردن تن سے جدا کر دی ۔