نوسر بازوں کے ہاتھوں زہریلی شے کھانے سے نوجوان جاں بحق، 2افراد کی پراسرار ہلاکت

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی شے کھانے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ٹبی سٹی کے علاقہ میں نامعلوم 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا حلئے سے بھکاری معلوم ہوتا ہے۔ جبکہ باٹا پور کے علاقہ میں نامعلوم معمر شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ معمر شخص گرمی کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ گوالمنڈ ی کے علا قہ میں نوسربازوں نے نوجوان کو نشہ آور چےز کھلاکر بےہوش کردےا مقامی لوگوں نے امدادی ٹےم کو اطلاع دی جس پر امدادی ٹےم نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو مےوہ ہسپتال پہنچاےا جہاں وہ چل پولےس کے مطابق ابتدائی تفتےش سے معلوم ہوا ہے کہ نوسربازوں نے نوجوان کو زہرےلی چےز کھلائی جس سے اسکی موت واقع ہوئی تاحال متوفی کی شناخت نہےں ہو سکی۔