مختصر عدالتی خبریں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عدالتی احکامات کی مسلسل حکم عدولی پر سی سی پی او لاہور کو ایس ایچ او نشتر کالونی او رایس ایچ او داتا دربار کے خلاف پولیس آرڈر 2002ءکے تحت مقدہ درج کرانے کا حکم ٭ حبس بے جا کی درخواست پر 6ماہ کی بچی باپ سے برآمد کروا کر ماں کے حوالے۔ ٭ مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کر دی۔ ٭ 14سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان 2بھائیوں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ ٭ حبس بے جا کی درخواست پر دو نابالغ بچے باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا۔ ٭ پی آئی سی کو جعلی ٹیکے فراہم کرنے کے مقدمہ میں گرفتار میڈیکل سٹور کے دو ملازموں اور اعظم کی درخواست ضمانت کی سماعت 31 جون تک ملتوی۔ جعلی ادویات بنانے کے الزام میں گرفتار 2ملزموں کو جیل بھیج دیا گیا۔ ٭ عاضم ملک گرفتاری کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت 18جون تک ملتوی کر دی۔