سمگلنگ میں ملوث گروہ کے 4ارکان گرفتار

سمگلنگ میں ملوث گروہ کے 4ارکان گرفتار

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کے گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کر کے 70پاسپورٹ، 42جعلی مہریں، نکاح نامے، ایف پی آر کے جعلی دستاویزات، جعلی بنک سٹیٹمنٹ، جعلی ویزے و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ساجداکرم کو ملنے والی اطلاع پر انسپکٹر چودہری محمد حفیف اور سب انسپکٹر عالم شہر نے مکہ ہائٹس ایبٹ روڈ میں ارما ٹریول اینڈ ٹورز پر چھاپہ مار کر انسانی سمگلروں کے گروہ کے سربراہ شیخ پرویز اور اس کے تین ساتھیوں غنضنفرعلی، محمد نذیر اور حامدلطیف کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 70پاسپورٹ، 42امیگریشن و دیگر مہریں، جعلی نکاح نامے، بنک سٹیٹمنٹ، جعلی ویزے، ایف بی آر کی جعلی دستاویزات و دیگر کاغذات برآمد ہوئے۔