ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے 3ڈاکوﺅں کو ہلاک کرنیوالے اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب، تعریفی اسناد دیں

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے 3ڈاکوﺅں کو ہلاک کرنیوالے اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب، تعریفی اسناد دیں

لاہور (نامہ نگار) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول سہیل خان نے بدنام زمانہ اجی جتالہ گینگ کے سربراہ غلام مرتضی عرف اجمل عرف اجی جتالہ اور اس کے دو ساتھیوں شاہد اور عمران کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں اپنے آفس میں چائے پر مدعو کیا اور تعریفی اسناد درجہ اول عطا کیں۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر انعام وحید، ایس پی لاہور ریجن حشمت کمال، ڈی ایس پی آپریشن محمد وقار مرزا، ڈی ایس پی ساہیوال زبیدہ پروین اور پوسٹ انچارج وزیر علی بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی نے پٹرولنگ پوسٹ 45/5L ساہیوال کے ملازمین عابد علی ٹی اے ایس آئی، کانسٹیبل زاہد شکیل، کانسٹیبل محمد جعفر اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد امجد کے اس عظیم کارنامہ کی تعریف کی اور انہیں نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ہیروز ہیں۔ ہم ان کے عظیم کارنامے کی پذیرائی کریں گے۔