آنتوں کی بجائے ہرنیا کا آپریشن کرنے سے مریض کی ہلاکت‘عدالت سے 5 ڈاکٹروں کو نوٹس جاری 20 جون کو طلب

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم خان نے مریض کا غلط آپریشن کرکے اس کی ہلاکت کا باعث بننے کے الزام میں دائر شیخ زید ہسپتال کے پانچ ڈاکٹروں پروفیسر جاوید ماجد، ہارون، ذوالفقار صدیق، شفیع اور ڈاکٹر مصباح خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے20 جون کو طلب کیا ہے۔